Translation of The Holy Quran
37. As-Saffah (Those Ranges in Ranks)
وَالصَّافَّاتِ صَفًّا(1)
قسم ہے قطار در قطار صف بستہ جماعتوں کی
By the parties ranged in close ranks,
فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا(2)
پھر بادلوں کو کھینچ کر لے جانے والی یا برائیوں پر سختی سے جھڑکنے والی جماعتوں کی
And by those who drive away the clouds or by those parties who severely reprimand evils,
فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا(3)
پھر ذکرِ الٰہی (یا قرآن مجید) کی تلاوت کرنے والی جماعتوں کی
Then by those parties that remember Allah (or) recite (the Holy Qur’an),
إِنَّ إِلَهَكُمْ لَوَاحِدٌ(4)
بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہے
Surely your God is One,
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ(5)
(جو) آسمانوں اور زمین کا اور جو (مخلوق) اِن دونوں کے درمیان ہے اس کا رب ہے، اور طلوعِ آفتاب کے تمام مقامات کا رب ہے
The Lord of the heavens and the earth and whatever (Creation) is between them, and the Lord of every point of sunrise.
إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ(6)
بے شک ہم نے آسمانِ دنیا (یعنی پہلے کرّۂ سماوی) کو ستاروں اور سیاروں کی زینت سے آراستہ کر دیا
Surely We have decorated the world’s heaven (the first heavenly sphere) with the adornment of stars and planets,
وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ(7)
اور (انہیں) ہر سرکش شیطان سے محفوظ بنایا
And made (them) secure from every rebellious Satan.
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ(8)
وہ (شیاطین) عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں
They (satans) cannot listen to the celestial world. And (burning brands) are thrown on them from every side,
دُحُورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ(9)
اُن کو بھگانے کے لئے اور اُن کے لئے دائمی عذاب ہے
To repulse them. And for them is eternal torment.
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ(10)
مگر جو (شیطان) ایک بار جھپٹ کر (فرشتوں کی کوئی بات) اُچک لے تو چمکتا ہوا انگارہ اُس کے پیچھے لگ جاتا ہے
But that (Satan) who snatches away (something from angels) a burning brand follows it in chase.