Translation of The Holy Quran
37. As-Saffah (Those Ranges in Ranks)
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ(71)
اور درحقیقت اُن سے قبل پہلے لوگوں میں (بھی) اکثر گمراہ ہوگئے تھے
And in fact most of the former people (also) lost the straight path.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ(72)
اور یقیناً ہم نے ان میں بھی ڈر سنانے والے بھیجے
And surely We sent the Warners among them as well.
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ(73)
سو آپ دیکھئے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ڈرائے گئے تھے
So see how was the end of those who were warned,
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ(74)
سوائے اﷲ کے چنیدہ و برگزیدہ بندوں کے
Except for the chosen and exalted servants of Allah.
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ(75)
اور بیشک ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو ہم کتنے اچھے فریاد رَس ہیں
And verily Nuh (Noah) cried to Us. So how excellent We are to respond to the prayers!
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ(76)
اور ہم نے اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو سخت تکلیف سے بچا لیا
And We delivered him and his family from the ordeal.
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمْ الْبَاقِينَ(77)
اور ہم نے فقط اُن ہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا
And We made his offspring the only survivors.
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ(78)
اور پیچھے آنے والوں (یعنی انبیاء و اُمم) میں ہم نے ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا
And We made his virtuous remembrance endure among the successors (i.e. the Messengers and their people).
سَلَامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ(79)
سلام ہو نوح پر سب جہانوں میں
Peace be on Nuh (Noah) in all the worlds.
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ(80)
بیشک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں
Surely We requite the pious the same way.