Translation of The Holy Quran
37. As-Saffah (Those Ranges in Ranks)
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ(161)
پس تم اور جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو
So you and (the idols) which you worship,
مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ(162)
تم سب اﷲ کے خلاف کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے
You all cannot misguide (anyone against Allah),
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ(163)
سوائے اس شخص کے جو دوزخ میں جا گرنے والا ہے
Except the one who is bound to fall into Hell.
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ(164)
اور (فرشتے کہتے ہیں:) ہم میں سے بھی ہر ایک کا مقام مقرر ہے
(And the angels say:) ‘Everyone of us has an appointed station;
وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ(165)
اور یقیناً ہم تو خود صف بستہ رہنے والے ہیں
And surely we ourselves are those who remain standing in rows;
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ(166)
اور یقیناً ہم تو خود (اﷲ کی) تسبیح کرنے والے ہیں
And surely we ourselves remain engaged in glorifying (Allah).’
وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ(167)
اور یہ لوگ یقیناً کہا کرتے تھے
And no doubt these people used to say:
لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنْ الْأَوَّلِينَ(168)
کہ اگر ہمارے پاس (بھی) پہلے لوگوں کی کوئی (کتابِ) نصیحت ہوتی
If we (too) had some (Book) of direction and guidance from the bygone people,
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ(169)
تو ہم (بھی) ضرور اﷲ کے برگزیدہ بندے ہوتے
Then certainly we (too) would have been Allah’s exalted servants.
فَكَفَرُوا بِهِ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ(170)
پھر (اب) وہ اس (قرآن) کے منکِر ہوگئے سو وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گے
But (now) they have rejected this (Qur’an). So they will soon come to know (their end).