Translation of The Holy Quran
44. Ad-Dukhan (the Smoke)
يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ(41)
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ہی اُن کی مدد کی جائے گی
The Day when a friend shall not avail a friend at all, nor will they be helped,
إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ(42)
سوائے اُن کے جن پر اللہ نے رحمت فرمائی ہے (وہ ایک دوسرے کی شفاعت کریں گے)، بیشک وہ بڑا غالب بہت رحم فرمانے والا ہے
Except those to whom Allah has shown Mercy. (They will intercede for one another.) Surely He is Almighty, Ever-Merciful.
إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ(43)
بیشک کانٹے دار پھل کا درخت
Indeed the tree bearing thorny fruit,
طَعَامُ الْأَثِيمِ(44)
بڑے نافرمانوں کا کھانا ہوگا
Will be the food of the major sinners.
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ(45)
پگھلے ہوئے تانبے کی طرح وہ پیٹوں میں کَھولے گا
It will boil in the bellies like molten copper,
كَغَلْيِ الْحَمِيمِ(46)
کھولتے ہوئے پانی کے جوش کی مانند
Like the seething of simmering water.
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاءِ الْجَحِيمِ(47)
(حکم ہوگا:) اس کو پکڑ لو اور دوزخ کے وسط تک اسے زور سے گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ
(It will be commanded:) ‘Seize him and drag him forcefully to the midst of Hell,
ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ(48)
پھر اِس کے سَر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب ڈالو
Then torment him by pouring boiling water over his head.
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ(49)
مَزہ چکھ لے، ہاں تُو ہی (اپنے گمان اور دعوٰی میں) بڑا معزّز و مکرّم ہے
Taste it! Yes, you it is the respectable and venerable (in your notion and claim).
إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ(50)
بیشک یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے
Certainly this is the very Hell you used to doubt.’