Translation of The Holy Quran
44. Ad-Dukhan (the Smoke)
إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ(50)
بیشک یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے
Certainly this is the very Hell you used to doubt.’
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ(51)
بیشک پرہیزگار لوگ اَمن والے مقام میں ہوں گے
Assuredly the Godfearing will be in a place of calm and peace,
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ(52)
باغات اور چشموں میں
Amid gardens and springs,
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ(53)
باریک اور دبیز ریشم کا لباس پہنے ہوں گے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
Dressed in fine silk and heavy brocade, facing one another.
كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ(54)
اسی طرح (ہی) ہوگا، اور ہم انہیں گوری رنگت والی کشادہ چشم حوروں سے بیاہ دیں گے
So will it happen! And We will marry them to fair maidens having lovely wide eyes.
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ(55)
وہاں (بیٹھے) اطمینان سے ہر طرح کے پھل اور میوے طلب کرتے ہوں گے
(Sitting) there, they will call calmly for every kind of fruit.
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ(56)
اس (جنت) میں موت کا مَزہ نہیں چکھیں گے سوائے (اس) پہلی موت کے (جو گزر چکی ہوگی) اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
There (in Paradise) they will not taste death except the first death (which would have passed). And Allah will save them from the torment of Hell.
فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ(57)
یہ آپ کے رب کا فضل ہے (یعنی آپ کا رب آپ کے وسیلے سے ہی عطا کرے گا)، یہی بہت بڑی کامیابی ہے
It is a Bounty of your Lord (i.e. your Lord will bestow through your mediation alone). That is but a great success.
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ(58)
بس ہم نے آپ ہی کی زبان میں اس (قرآن) کو آسان کر دیا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
So We have made this (Qur’an) easy in your own tongue so that they may take advice.
فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ(59)
سو آپ (بھی) انتظار فرمائیں، یقیناً وہ (بھی) انتظار کر رہے ہیں (آپ اُن کا حشر و انتقام دیکھیں گے اور وہ آپ کی شان اور آپ کے تصدّق سے مومنوں پر میرا انعام دیکھیں گے)
So (do) wait. Certainly they (too) are waiting. (You will see the revenge and their evil end and they will see your glory and My favours to the believers through your mediation.)