Translation of The Holy Quran
79. An-Nazi’at (Those Who Pull Out)
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًاO(1)
ان (فرشتوں) کی قَسم جو (کافروں کی جان ان کے جسموں کے ایک ایک انگ میں سے) نہایت سختی سے کھینچ لاتے ہیں۔
(یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر گھس کر کیمیائی جوڑوں کو سختی سے توڑ پھوڑ دیتی ہیں)o
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًاO(2)
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (مومنوں کی جان کے) بند نہایت نرمی سے کھول دیتے ہیں۔
(یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر سے کیمیائی جوڑوں کو نہایت نرمی اور آرام سے توڑ دیتی ہیں)o
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًاO(3)
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (زمین و آسمان کے درمیان) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں۔
(یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو آسمانی خلا و فضا میں بلا روک ٹوک چلتی پھرتی ہیں)o
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًاO(4)
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو لپک کر (دوسروں سے) آگے بڑھ جاتے ہیں۔
(یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو رفتار، طاقت اور جاذبیت کے لحاظ سے دوسری لہروں پر سبقت لے جاتی ہیں)o
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًاO(5)
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو مختلف اُمور کی تدبیر کرتے ہیں۔
(یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو باہمی تعامل سے کائناتی نظام کی بقا کے لئے توازن و تدبیر قائم رکھتی ہیں)o
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُO(6)
(جب انہیں اس نظامِ کائنات کے درہم برہم کردینے کا حکم ہوگا تو) اس دن (کائنات کی) ہر متحرک چیز شدید حرکت میں آجائے گیo
(When they will be commanded to devastate the system of the universe) that day everything in motion (in the universe) will tremor into violent convulsion,
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُO(7)
پیچھے آنے والا ایک اور زلزلہ اس کے پیچھے آئے گاo
Chased by a succeeding convulsion.