Translation of The Holy Quran

    Index    
85. Al-Buruj (the Stars)
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِO(1)
برجوں (یعنی کہکشاؤں) والے آسمان کی قَسمo
By the heaven with its Houses of the Zodiac (galaxies),
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِO(2)
اور اس دن کی قَسم جس کا وعدہ کیا گیا ہےo
And by the Promised Day,
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍO(3)
جو (اس دن) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسمo
And by the One Who will be Present (that Day) and by what will be brought to the Presence,
قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِO(4)
خندقوں والے (لوگ) ہلاک کر دیے گئےo
The (people) of the trenches were slain,
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِO(5)
(یعنی) اس بھڑکتی آگ (والے) جو بڑے ایندھن سے (جلائی گئی) تھیo
(The people of) the fierce fire which was (fed) with abundant fuel,
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌO(6)
جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھےo
When they sat beside it,
وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌO(7)
اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ وہ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے (یعنی انہیں آگ میں پھینک پھینک کر جلا رہے تھے)o
And they are themselves witnesses to all what they did to the believers (i.e. casting them into the fire and burning them).
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِO(8)
اور انہیں ان (مومنوں) کی طرف سے اور کچھ (بھی) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب (اور) لائقِ حمد و ثنا ہےo
And nothing (of the believers) was annoying them except that they had believed in Allah Almighty, All-Praiseworthy,
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌO(9)
جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت ہے، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہےo
To Whom the (entire) Kingdom of the heavens and the earth belongs and Allah is Witness over everything.
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِO(10)
بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے (بالخصوص) آگ میں جلنے کا عذاب ہےo
Indeed those who persecute the believing men and women and then do not (even) repent, for them is the punishment of Hell, and for them is (especially) the torment of burning in the Fire.
Next




All copy rights reserved © arab-exams.com
  2014-2023