Translation of The Holy Quran
93. Adh-Dhuha (the Forenoon)
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىO(7)
اور اس نے آپ کو اپنی محبت میں خود رفتہ و گم پایا تو اس نے مقصود تک پہنچا دیا۔ یا- اور اس نے آپ کو بھٹکی ہوئی قوم کے درمیان (رہنمائی فرمانے والا) پایا تو اس نے (انہیں آپ کے ذریعے) ہدایت دے دی۔٭o
٭ اِس ترجمہ میں ضالاً کو فَھَدٰی کا مفعولِ مقدم قرار دیا گیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی)
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىO(8)
اور اس نے آپ کو (وصالِ حق کا) حاجت مند پایا تو اس نے (اپنی لذتِ دید سے نواز کر ہمیشہ کے لئے ہر طلب سے) بے نیاز کر دیا۔
یا:- اور اس نے آپ کو (جوّاد و کریم) پایا تو اس نے (آپ کے ذریعے) محتاجوں کو غنی کر دیا۔٭
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْO(9)
سو آپ بھی کسی یتیم پر سختی نہ فرمائیںo
So, never should you be strict with any orphan,
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْO(10)
اور (اپنے در کے) کسی منگتے کو نہ جھڑکیںo
Nor reproach any beggar (seeking help at your door),
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْO(11)
اور اپنے رب کی نعمتوں کا (خوب) تذکرہ کریںo
And proclaim (well) the bounties of your Lord.