Translation of The Holy Quran

    Index    
96. Al-‘Alaq (the Clot)
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَO(1)
(اے حبیب!) اپنے رب کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایاo
(O Beloved!) Read (commencing) with the Name of Allah, Who has created (everything).
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍO(2)
اس نے انسان کو (رحمِ مادر میں) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیاo
He created man from a hanging mass (clinging) like a leech (in the mother’s womb).
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُO(3)
پڑھیئے اور آپ کا رب بڑا ہی کریم ہےo
Read and your Lord is Most Generous,
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِO(4)
جس نے قلم کے ذریعے (لکھنے پڑھنے کا) علم سکھایاo
Who taught man (reading and writing) by the pen,
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْO(5)
جس نے انسان کو (اس کے علاوہ بھی) وہ (کچھ) سکھا دیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ (یا- جس نے (سب سے بلند رتبہ) انسان (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (بغیر ذریعۂ قلم کے) وہ سارا علم عطا فرما دیا جو وہ پہلے نہ جانتے تھےo
Who (besides that) taught man (all that) which he did not know.
كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىO(6)
(مگر) حقیقت یہ ہے کہ (نافرمان) انسان سر کشی کرتا ہےo
(But) the fact is that (the disobedient) man rebels,
أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىO(7)
اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو (دنیا میں ظاہراً) بے نیاز دیکھتا ہےo
For the reason that (apparently) he finds himself self-sufficient (in the world).
إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَىO(8)
بیشک (ہر انسان کو) آپ کے رب ہی کی طرف لوٹنا ہےo
Surely (every man) has to return to your Lord.
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىO(9)
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہےo
Have you seen him who prevents,
عَبْدًا إِذَا صَلَّىO(10)
(اﷲ کے) بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہےo
یا:- (اللہ کے محبوب و برگزیدہ) بندے (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب وہ نماز پڑھتے ہیں)o
Next




All copy rights reserved © arab-exams.com
  2014-2023