Translation of The Holy Quran
105. Al-Fil (the Elephant)
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِO(1)
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا سلوک کیاo
Have you not seen how your Lord dealt with those who had elephants?
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍO(2)
کیا اس نے ان کے مکر و فریب کو باطل و ناکام نہیں کر دیاo
Did He not thwart their crafty designs?
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَO(3)
اور اس نے ان پر (ہر سمت سے) پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیئےo
And He sent on to them (ambient) swarms of birds,
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍO(4)
جو ان پر کنکریلے پتھر مارتے تھےo
Which pelted them with stone-hard slugs.
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍO(5)
پھر (اﷲ نے) ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح (پامال) کر دیاo
Then (Allah made them perish) like chewed-up chaff.