Translation of The Holy Quran
7. Al-A’raf (the Heights)
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ(110)
(لوگو!) یہ تمہیں تمہارے ملک سے نکالنا چاہتا ہے، سو تم کیا مشورہ دیتے ہو
‘(O people!) He seeks to drive you out of your land. So, what do you advise?’
قَالُواْ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَأَرْسِلْ فِي الْمَدَآئِنِ حَاشِرِينَ(111)
انہوں نے کہا: (ابھی) اس کے اور اس کے بھائی (کے معاملہ) کو مؤخر کر دو اور (مختلف) شہروں میں (جادوگروں کو) جمع کرنے والے افراد بھیج دو
They said: ‘Put (the matter) of Musa (Moses) and his brother off (for a while) and send out heralds to (different) cities to summon (magicians).
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ(112)
وہ تمہارے پاس ہر ماہر جادوگر کو لے آئیں
They would bring you every skilful sorcerer.’
وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالْواْ إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ(113)
اور جادوگر فرعون کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: یقیناً ہمارے لئے کچھ اُجرت ہونی چاہیے بشرطیکہ ہم غالب آجائیں
And the magicians came to Pharaoh and said: ‘There should certainly be some reward for us if we overmaster.’
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ(114)
فرعون نے کہا: ہاں! اور بیشک (عام اُجرت تو کیا اس صورت میں) تم (میرے دربار کی) قربت والوں میں سے ہو جاؤ گے
Pharaoh said: ‘Yes, of course; (what to talk of a simple reward, in that case) you will be among the privileged ones (of my court).’
قَالُواْ يَا مُوسَى إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ(115)
ان جادوگروں نے کہا: اے موسٰی! یا تو (اپنی چیز) آپ ڈال دیں یا ہم ہی (پہلے) ڈالنے والے ہوجائیں
(The magicians) said: ‘Musa (Moses)! Either you throw (your object) or we become (the first) to throw.’
قَالَ أَلْقُوْاْ فَلَمَّا أَلْقَوْاْ سَحَرُواْ أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَاءُوا بِسِحْرٍ عَظِيمٍ(116)
موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: تم ہی (پہلے) ڈال دو پھر جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو زمین پر) ڈالا (تو انہوں نے) لوگوں کی آنکھوں پرجادو کردیا اور انہیں ڈرا دیا اور وہ زبردست جادو (سامنے) لے آئے
Musa (Moses) said: ‘You throw (first).’ So when they threw (their strings and sticks on the ground) they bewitched the eyes of the people, and struck them with awe, and brought (forth) an extremely effective magic.
وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ(117)
اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی فرمائی کہ (اب) آپ اپنا عصا (زمین پر) ڈال دیں تو وہ فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے وضع کر رکھی تھیں
And We revealed to Musa (Moses): ‘(Now) throw your staff (on the ground).’ Then at once it began swallowing up what they had fabricated through deception.
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ(118)
پس حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ وہ کر رہے تھے (سب) باطل ہوگیا
So, the Truth was established, and everything that they had been doing was proved false.
فَغُلِبُواْ هُنَالِكَ وَانقَلَبُواْ صَاغِرِينَ(119)
سو وہ (فرعونی نمائندے) اس جگہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر پلٹ گئے
So, they (the representatives of Pharaoh) were vanquished on the spot and backed away humiliated.