Translation of The Holy Quran
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ(71)
انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی (کی عبادت و خدمت) کے لئے جمے رہنے والے ہیں
They said: ‘We worship idols and remain stuck to their (worship and care).’
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ(72)
(ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (ان کو) پکارتے ہو
(Ibrahim [Abraham]) said: ‘Do they hear you when you call (them)?
أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ(73)
یا وہ تمہیں نفع پہنچاتے ہیں یا نقصان پہنچاتے ہیں
Or do they bring you any profit or loss?’
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَلِكَ يَفْعَلُونَ(74)
وہ بولے: (یہ تو معلوم نہیں) لیکن ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا تھا
They said: ‘(We do not know that) but we found our fathers doing the same.’
قَالَ أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ(75)
(ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا تم نے (کبھی ان کی حقیقت میں) غور کیا ہے جن کی تم پرستش کرتے ہو
(Ibrahim [Abraham]) said: ‘Have you (ever) thought (of their reality) you worship?’
أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ(76)
تم اور تمہارے اگلے آباء و اجداد (الغرض کسی نے بھی سوچا)
(Did) you or (any of) your forefathers (ever realize)?
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ(77)
پس وہ (سب بُت) میرے دشمن ہیں سوائے تمام جہانوں کے رب کے (وہی میرا معبود ہے)
So (all) these (idols) are enemies to me except the Lord of all the worlds. (He is the One Who is my God.)
الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ(78)
وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی مجھے ہدایت فرماتا ہے
He Who created me and He is the One Who guides me.
وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ(79)
اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
And He is the One Who provides me with food and drink.
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ(80)
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
And when I fall ill, He is the One Who cures me.