Translation of The Holy Quran

    Index    
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ(160)
قومِ لوط نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
(The people of) Lut (Lot) also rejected the Messengers,
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ(161)
جب ان سے ان کے (قومی) بھائی لوط (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
When Lut (Lot), their (kinship) brother, said to them: ‘Do you not fear (Allah)?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ(162)
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
Verily I (have come as) a trustworthy Messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ(163)
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت اختیار کرو
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ(164)
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے
And I do not demand of you any wages for this (preaching of the Truth). My reward is only with the Lord of all the worlds.
أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ(165)
کیا تم سارے جہان والوں میں سے صرف مَردوں ہی کے پاس (اپنی شہوانی خواہشات پوری کرنے کے لئے) آتے ہو
Do you approach only males (to satisfy your sexual desire) from among the people of the world;
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُم بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ(166)
اور اپنی بیویوں کو چھوڑ دیتے ہو جو تمہارے رب نے تمہارے لئے پیدا کی ہیں، بلکہ تم (سرکشی میں) حد سے نکل جانے والے لوگ ہو
And you leave your wives your Lord has created for you? You are rather of those who exceed bounds (in transgression).’
قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ(167)
وہ بولے: اے لوط! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے
They said: ‘O Lut (Lot), if you do not stop (saying these things), you will surely become of the exiled.’
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ(168)
(لوط علیہ السلام نے) فرمایا: بیشک میں تمہارے عمل سے بیزار ہونے والوں میں سے ہوں
(Lut [Lot]) said: ‘No doubt I am of those who are disgusted by your practice.
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ(169)
اے رب! تو مجھے اور میرے گھر والوں کو اس (کام کے وبال) سے نجات عطا فرما جو یہ کر رہے ہیں
O Lord! Deliver me and my family from (the consequent suffering of) this practice which they are doing.’
Next




All copy rights reserved © arab-exams.com
  2014-2023