Translation of The Holy Quran

    Index    
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ(181)
تم پیمانہ پورا بھرا کرو اور (لوگوں کے حقوق کو) نقصان پہنچانے والے نہ بنو
Always fill up full measure and do not become injurious (to the rights of the people).
وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ(182)
اور سیدھی ترازو سے تولا کرو
And weigh with a straight balance.
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ(183)
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم (تول کے ساتھ) مت دیا کرو اور ملک میں (ایسی اخلاقی، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے) فساد انگیزی مت کرتے پھرو
And do not give to the people their things (weighing) less than what is due, nor provoke strife in the land (by such moral, economic and social corruption and fraud).
وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ(184)
اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی امتوں کو پیدا فرمایا
And fear Him (Allah) Who has created you and the former generations.’
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ(185)
وہ کہنے لگے: (اے شعیب!) تم تو محض جادو زدہ لوگوں میں سے ہو
They said: ‘(O Shu‘aib,) you are but of the magic-stricken people.
وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ(186)
اور تم فقط ہمارے جیسے بشر ہی تو ہو اور ہم تمہیں یقیناً جھوٹے لوگوں میں سے خیال کرتے ہیں
And you are but a human being like us and surely we consider you among the liars.
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ(187)
پس تم ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو
So, make a piece of heaven fall on us, if you are truthful.’
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ(188)
(شعیب علیہ السلام نے) فرمایا: میرا رب ان (کارستانیوں) کو خوب جاننے والا ہے جو تم انجام دے رہے ہو
(Shu‘aib) said: ‘My Lord knows best these (frauds) which you are doing.’
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ(189)
سو انہوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلا دیا پس انہیں سائبان کے دن کے عذاب نے آپکڑا، بیشک وہ زبردست دن کا عذاب تھا
So they rejected Shu‘aib and the torment of the Day of Shadow seized them. No doubt that was the torment of a terrible day.
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ(190)
بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے۔
Surely in this (incident) there is a great Sign and most of them were not the believers.
Next




All copy rights reserved © arab-exams.com
  2014-2023