Translation of The Holy Quran
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ(201)
وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیں
They will not believe in it until they see the painful torment.
فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ(202)
پس وہ (عذاب) انہیں اچانک آپہنچے گا اور انہیں شعور (بھی) نہ ہوگا
So that (torment) will come upon them all of a sudden and they will not (even) perceive it.
فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ(203)
تب وہ کہیں گے: کیا ہمیں مہلت دی جائے گی
They will then say: ‘Shall we be given respite?’
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ(204)
کیا یہ ہمارے عذاب میں جلدی کے طلب گار ہیں
Do they seek to hasten Our punishment?
أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ(205)
بھلا بتائیے اگر ہم انہیں برسوں فائدہ پہنچاتے رہیں
Tell Me, if We provide them benefit for years,
ثُمَّ جَاءَهُم مَّا كَانُوا يُوعَدُونَ(206)
پھر ان کے پاس وہ (عذاب) آپہنچے جس کا ان سے وعدہ کیا جار ہا ہے
Then comes to them that (torment) which they are being promised,
مَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ(207)
(تو) وہ چیزیں (ان سے عذاب کو دفع کرنے میں) کیا کام آئیں گی جن سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے
Then what will those resources which they were utilizing do (to drive that torment away from them)?
وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ(208)
اور ہم نے سوائے ان (بستیوں) کے جن کے لئے ڈرانے والے (آچکے) تھے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا
And We have not destroyed any town except those (towns) for which Warners had come,
ذِكْرَى وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ(209)
(اور یہ بھی) نصیحت کے لئے اور ہم ظالم نہ تھے
(And that too) for direction and guidance. And We were not unjust.
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ(210)
اور شیطان اس (قرآن) کو لے کرنہیں اترے
And it is not Satans who descended with this (Qur’an).