القرآن الكريم مع الترجمة
44. سورة الدُّخَان
حم(1)
حا، میم (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)
Ha, Mim. (Only Allah and the Messenger [blessings and peace be upon him] know the real meaning.)
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ(2)
اس روشن کتاب کی قسم
By this Light-Giving Book,
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ(3)
بیشک ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں
Surely We have sent it down in a blessed night. Surely We are the Warner.
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ(4)
اس (رات) میں ہر حکمت والے کام کا (جدا جدا) فیصلہ کر دیا جاتا ہے
In this (night) judgment is given on all matters of wisdom (separately),
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ(5)
ہماری بارگاہ کے حکم سے، بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں
By Our Command; surely it is We Who send.
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ(6)
(یہ) آپ کے رب کی جانب سے رحمت ہے، بیشک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
(It) is Mercy from your Lord. Verily He is All-Hearing, All-Knowing,
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ(7)
آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اِن کے درمیان ہے (اُس کا) پروردگار ہے، بشرطیکہ تم یقین رکھنے والے ہو
The Lord of the heavens and the earth and all that is between them, provided you have faith with certitude.
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ(8)
اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی زندگی دیتا اور موت دیتا ہے (وہ) تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے آباء و اجداد کا (بھی) رب ہے
There is no God but He. He is the One Who gives life and causes death. He is your Lord and the Lord of your fathers (as well).
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ(9)
بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں
Yet they are in doubt, busy playing.
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ(10)
سو آپ اُس دن کا انتظار کریں جب آسمان واضح دھواں ظاہر کر دے گا
So wait for the Day when the sky will cause a clear smoke to appear,