القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
44. سورة الدُّخَان
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ(30)
اور واقعتہً ہم نے بنی اسرائیل کو ذِلّت انگیز عذاب سے نجات بخشی
And verily We delivered the Children of Israel from a humiliating suffering,
مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ(31)
فرعون سے، بیشک وہ بڑا سرکش، حد سے گزرنے والوں میں سے تھا
From Pharaoh. Indeed he was of the most rebellious transgressors.
وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ(32)
اور بیشک ہم نے ان (بنی اسرائیل) کو علم کی بنا پر ساری دنیا (کی معاصر تہذیبوں) پر چُن لیا تھا
And surely We chose them (the Children of Israel) above (the contemporary civilizations of) the world on the basis of knowledge.
وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُّبِينٌ(33)
اور ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں ظاہری نعمت (اور صریح آزمائش) تھی
And We bestowed upon them Signs containing an obvious favour (and a clear trial).
إِنَّ هَؤُلَاءِ لَيَقُولُونَ(34)
بیشک وہ لوگ کہتے ہیں
Surely they say:
إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ(35)
کہ ہماری پہلی موت کے سوا (بعد میں) کچھ نہیں ہے اور ہم (دوبارہ) نہیں اٹھائے جائیں گے
‘There is nothing after our first death and we will not be raised up (again).
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ(36)
سو تم ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر کے) لے آؤ، اگر تم سچے ہو
So bring back our ancestors (alive) if you are truthful.’
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ(37)
بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا (بادشاہِ یمن اسعد ابوکریب) تُبّع (الحمیری) کی قوم اور وہ لوگ جو اِن سے پہلے تھے، ہم نے اُن (سب) کو ہلاک کر ڈالا تھا، بیشک وہ لوگ مجرم تھے
Well, are they better or the people of Tubba‘ (the people of As‘ad Abu Kurib al-Hamiri, the King of Yemen) and those who were before them? We destroyed (all of) them. Surely they were people given to evildoing.
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ(38)
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ اِن کے درمیان ہے اسے محض کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
And We have not created the heavens and the earth and all that is between them merely in sport.
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ(39)
ہم نے دونوں کو حق کے (مقصد و حکمت کے) ساتھ پیدا کیا ہے لیکن اُن کے اکثر لوگ نہیں جانتے
We have created them both with (the purpose and reason) of Truth. But most of them do not know.
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023