القرآن الكريم مع الترجمة
52. سورة الطُّوْر
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَO(11)
سو اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہےo
So on that Day woe to those who belie,
الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَO(12)
جو باطل (بے ہودگی) میں پڑے غفلت کا کھیل کھیل رہے ہیںo
Those who are playing a game of negligence, rapt in falsehood (absurdity).
يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاO(13)
جس دن کو وہ دھکیل دھکیل کر آتشِ دوزخ کی طرف لائے جائیں گےo
The Day when they will be forcefully pushed towards the Fire of Hell,
هَذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَO(14)
(اُن سے کہا جائے گا:) یہ ہے وہ جہنّم کی آگ جسے تم جھٹلایا کرتے تھےo
(It will be said to them:) ‘This is the Fire of Hell you used to belie.
أَفَسِحْرٌ هَذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَO(15)
سو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں دکھائی نہیں دیتاo
So is it magic or do you not see?
اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَO(16)
اس میں داخل ہو جاؤ، پھر تم صبر کرو یا صبر نہ کرو، تم پر برابر ہے، تمہیں صرف انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھےo
Enter it. Then it is all the same for you whether you observe patience or you do not observe patience. You will be paid only for those deeds which you used to do.’
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍO(17)
بیشک متّقی لوگ بہشتوں اور نعمتوں میں ہوں گےo
Surely the Godfearing people will be in the Gardens and Bliss.
فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِO(18)
خوش اور لطف اندوز ہوں گے اُن (عطاؤں) سے جن سے اُن کے رب نے انہیں نوازا ہوگا، اور اُن کا رب انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گاo
They will be delighted at and rejoicing in the (bestowals) their Lord will have blessed them with. And their Lord will keep them safe from the punishment of Hell.
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَO(19)
(اُن سے کہا جائے گا:) تم اُن (نیک) اعمال کے صلہ میں جو تم کرتے رہے تھے خوب مزے سے کھاؤ اور پیوo
(It will be said to them:) ‘Relish food and drink as reward of the (pious) deeds which you used to do.’
مُتَّكِئِينَ عَلَى سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍO(20)
وہ صف در صف بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے، اور ہم گوری رنگت (اور) دلکش آنکھوں والی حوروں کو اُن کی زوجیت میں دے دیں گےo
They will be reclining (sitting) on couches arranged in rows and We will marry them to maidens with fair colour (and) fascinating eyes.