القرآن الكريم مع الترجمة
69. سورة الْحَآقَّة
الْحَاقَّةُO(1)
یقیناً واقع ہونے والی گھڑیo
The surely Inevitable Hour!
مَا الْحَاقَّةُO(2)
کیا چیز ہے یقیناً واقع ہونے والی گھڑیo
What is the surely Inevitable Hour?
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُO(3)
اور آپ کو کس چیز نے خبردار کیا کہ یقیناً واقع ہونے والی (قیامت) کیسی ہےo
And what has made you alert what (calamity) surely is the Inevitable Hour?
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِO(4)
ثمود اور عاد نے (جملہ موجودات کو) باہمی ٹکراؤ سے پاش پاش کر دینے والی (قیامت) کو جھٹلایا تھاo
Thamud and ‘Ad rejected the (calamity of a) Shattering Gravitational Collision (of all the existent cosmic bodies).
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِO(5)
پس قومِ ثمود کے لوگ! تو وہ حد سے زیادہ کڑک دار چنگھاڑ والی آواز سے ہلاک کر دئیے گئےo
So, as for the people of Thamud, they were destroyed by the extremely violent Deafening Blast.
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍO(6)
اور رہے قومِ عاد کے لوگ! تو وہ (بھی) ایسی تیز آندھی سے ہلاک کر دئیے گئے جو انتہائی سرد نہایت گرج دار تھیo
And as for the people of ‘Ad, they (too) were destroyed by a violently cold roaring gale.
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَى كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍO(7)
اللہ نے اس (آندھی) کو ان پر مسلسل سات راتیں اور آٹھ دن مسلّط رکھا، سو تُو ان لوگوں کو اس (عرصہ) میں (اس طرح) مرے پڑے دیکھتا (تو یوں لگتا) گویا وہ کھجور کے گرے ہوئے درختوں کی کھوکھلی جڑیں ہیںo
Allah made that (gale) seize them for consecutive seven nights and eight days. So, you could see them lying dead (during that time as if) they were hollow roots of the uprooted palm trees.
فَهَلْ تَرَى لَهُم مِّن بَاقِيَةٍO(8)
سو تُو کیا ان میں سے کسی کو باقی دیکھتا ہےo
So do you see any of them surviving?
وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِO(9)
اور فرعون اور جو اُس سے پہلے تھے اور (قومِ لوط کی) اُلٹی ہوئی بستیوں (کے باشندوں) نے بڑی خطائیں کی تھیںo
And Pharaoh and those before him and (the dwellers of) the overthrown towns (of the community of Lut [Lot]) committed grave sins.
فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةًO(10)
پس انہوں نے (بھی) اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی، سو اللہ نے انہیں نہایت سخت گرفت میں پکڑ لیاo
So they (also) disobeyed the Messenger of their Lord. And Allah seized them with a mighty seizure.