القرآن الكريم مع الترجمة
78. سورة النَّبَا
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَO(1)
یہ لوگ آپس میں کس (چیز) سے متعلق سوال کرتے ہیںo
What is (it) they are questioning about one another?
عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِO(2)
(کیا) اس عظیم خبر سے متعلق (پوچھ گچھ کر رہے ہیں)o
(Are they asking) of the Great News,
الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَO(3)
جس کے بارے میں وہ اختلاف کرتے ہیںo
About which they differ?
كَلَّا سَيَعْلَمُونَO(4)
ہرگز (وہ خبر لائقِ انکار) نہیں! وہ عنقریب (اس حقیقت کو) جان جائیں گےo
(That News is) not at all (deniable). They will soon know (that reality).
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَO(5)
(ہم) پھر (کہتے ہیں: اختلاف و انکار) ہرگز (درست) نہیں! وہ عنقریب جان جائیں گےo
(We) once more (assert: Dissent and denial are) in no way (right). They will come to know soon.
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًاO(6)
کیا ہم نے زمین کو (زندگی کے) قیام اور کسب و عمل کی جگہ نہیں بنایاo
Have We not made the earth a place to stay for (life) and to earn living and deeds?
وَالْجِبَالَ أَوْتَادًاO(7)
اور (کیا) پہاڑوں کو (اس میں) ابھار کر کھڑا (نہیں) کیاo
And (have We not) erected mountains raised (out of it)?
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًاO(8)
اور (غور کرو) ہم نے تمہیں (فروغِ نسل کے لئے) جوڑا جوڑا پیدا فرمایا (ہے)o
And (ponder:) We (have) created you in pairs (for reproduction).
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاO(9)
اور ہم نے تمہاری نیند کو (جسمانی) راحت (کا سبب) بنایا (ہے)o
And We (have) made your sleep (a means of bodily) rest,
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًاO(10)
اور ہم نے رات کو (اس کی تاریکی کے باعث) پردہ پوش بنایا (ہے)o
And We (have) made the night a covering (by virtue of its darkness).