القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
83. سورة الْمُطَفِّفِيْن
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِO(11)
جو لوگ روزِ جزا کو جھٹلاتے ہیںo
Those who deny the Day of Recompense!
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍO(12)
اور اسے کوئی نہیں جھٹلاتا سوائے ہر اس شخص کے جو سرکش و گنہگار ہےo
And no one else denies it except every defiant and sinner.
إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَO(13)
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا (یا سمجھتا) ہے کہ (یہ تو) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیںo
When Our Revelations are read out to him, he says (or thinks) that (they are) tales of the ancients.
كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَO(14)
(ایسا) ہرگز نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر ان اَعمالِ (بد) کا زنگ چڑھ گیا ہے جو وہ کمایا کرتے تھے (اس لیے آیتیں ان کے دل پر اثر نہیں کرتیں)o
That is not at all (the case); rather (the fact is that the evil deeds) which they earned have rusted their hearts. (The Revelations, therefore, do not move their hearts.)
كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَO(15)
حق یہ ہے کہ بیشک اس دن انہیں اپنے ر ب کے دیدار سے (محروم کرنے کے لئے) پسِ پردہ کر دیا جائے گاo
The Truth is that they will be screened off (to deprive them of) the sight of their Lord.
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِيمِO(16)
پھر وہ دوزخ میں جھونک دیئے جائیں گےo
Then they will be cast into Hell.
ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَO(17)
پھر ان سے کہا جائے گا: یہ وہ (عذابِ جہنم) ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھےo
Then it will be said to them: ‘This is (the punishment of Hell) which you used to belie.’
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَO(18)
یہ (بھی) حق ہے کہ بیشک نیکوکاروں کا نوشتہ اعمال علّیّین (یعنی دیوان خانۂ جنت) میں ہےo
This is (also) True that the record of the truly pious is for sure maintained in ‘Illiyyin (the ante-chamber of Paradise).
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَO(19)
اور آپ نے کیا جانا کہ علّیّین کیا ہےo
And what do you know what ‘Illiyyin is?
كِتَابٌ مَّرْقُومٌO(20)
(یہ جنت کے اعلیٰ درجہ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ان جنتیوں کے نام اور اَعمال درج ہیں جنہیں اعلیٰ مقامات دئیے جائیں گے)o
It is an inscribed book (set down in the large ante-chamber of a lofty mansion of Paradise with the names and pious deeds of those who will be allocated superior stations in Paradise).
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023