القرآن الكريم مع الترجمة
100. سورة الْعَادِيَات
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًاO(1)
(میدانِ جہاد میں) تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی قَسم جو ہانپتے ہیںo
By the charging horses that gallop (in the battlefield) and pant,
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًاO(2)
پھر جو پتھروں پر سُم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیںo
And those that produce sparks striking their hoofs on rocks,
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًاO(3)
پھر جو صبح ہوتے ہی (دشمن پر) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیںo
Then they blitz (the enemy) at dawn,
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًاO(4)
پھر وہ اس (حملے والی) جگہ سے گرد و غبار اڑاتے ہیںo
And then raise clouds of dust from the point (of attack),
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًاO(5)
پھر وہ اسی وقت (دشمن کے) لشکر میں گھس جاتے ہیںo
And then simultaneously pierce into (the enemy) ranks,
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌO(6)
بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہےo
Indeed man is most ungrateful to his Lord,
وَإِنَّهُ عَلَى ذَلِكَ لَشَهِيدٌO(7)
اور یقیناً وہ اس (ناشکری) پر خود گواہ ہےo
And verily he is himself a witness to this ingratitude.
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌO(8)
اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہےo
And indeed he is quite stubborn in his love of wealth.
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِO(9)
تو کیا اسے معلوم نہیں جب وہ (مُردے) اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیںo
But does he not know when those (dead) in the graves will be raised,
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِO(10)
اور (راز) ظاہر کر دیئے جائیں گے جو سینوں میں ہیںo
And secrets which are in hearts will be disclosed?