القرآن الكريم مع الترجمة
113. سورة الْفَلَق
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِO(1)
آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوںo
Beseech: ‘I seek refuge with the Lord Who brought (the universe) into existence with (an) explosion extremely fast,
مِن شَرِّ مَا خَلَقَO(2)
ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہےo
From the evil influence (and harmfulness) of everything that He has created,
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَO(3)
اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائےo
And (in particular) from the evil of murky night when (its) darkness prevails,
وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِO(4)
اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سےo
And from the evil of those women (and men) who practise magic on knots by blowing,
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَO(5)
اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرےo
And from the mischief of every one jealous when he feels jealous.’