القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
7. سُورة الْأَعْرَاف
قَالُواْ آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ(121)
وہ بول اٹھے: ہم سارے جہانوں کے (حقیقی) رب پر ایمان لے آئے
They exclaimed: ‘We believe in the (real) Sustainer of all the worlds,
رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ(122)
(جو) موسٰی اور ہارون (علیہما السلام) کا رب ہے
(The) Lord of Musa (Moses) and Harun (Moses and Aaron).’
قَالَ فِرْعَوْنُ آمَنتُم بِهِ قَبْلَ أَن آذَنَ لَكُمْ إِنَّ هَـذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوهُ فِي الْمَدِينَةِ لِتُخْرِجُواْ مِنْهَا أَهْلَهَا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ(123)
فرعون کہنے لگا: (کیا) تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا؟ بیشک یہ ایک فریب ہے جو تم (سب) نے مل کر (مجھ سے) اس شہر میں کیا ہے تاکہ تم اس (ملک) سے اس کے (قبطی) باشندوں کو نکال کر لے جاؤ، سو تم عنقریب (اس کا انجام) جان لو گے
Pharaoh said: ‘(Have) you believed in Him even before I permitted you? This is indeed a plot which you (all) have hatched (against me) in this city in order that you may expatriate from this (country) its (Coptic) inhabitants. So you will know (its consequences) very soon.
لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلاَفٍ ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ(124)
میں یقیناً تمہارے ہاتھوں کو اور تمہارے پاؤں کو ایک دوسرے کی الٹی سمت سے کاٹ ڈالوں گا پھر ضرور بالضرور تم سب کو پھانسی دے دوں گا
Surely, I shall cut off your hands and your feet on alternate sides and then, most certainly, I shall crucify all of you.’
قَالُواْ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ(125)
انہوں نے کہا: بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں
They said: ‘Verily, we are to return to our Lord.
وَمَا تَنقِمُ مِنَّا إِلاَّ أَنْ آمَنَّا بِآيَاتِ رَبِّنَا لَمَّا جَاءَتْنَا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ(126)
اور تمہیں ہمارا کون سا عمل برا لگا ہے؟ صرف یہی کہ ہم اپنے رب کی (سچی) نشانیوں پر ایمان لے آئے ہیں جب وہ ہمارے پاس پہنچ گئیں۔ اے ہمارے رب! تو ہم پر صبر کے سرچشمے کھول دے اور ہم کو (ثابت قدمی سے) مسلمان رہتے ہوئے (دنیا سے) اٹھالے
And which of our acts has annoyed you? Just that we have believed in the (true) Signs of our Lord when they reached us. O our Lord! Gush on us torrents of patience and lift us (from the world) as (steadfast) Muslims.’
وَقَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَونَ أَتَذَرُ مُوسَى وَقَوْمَهُ لِيُفْسِدُواْ فِي الْأَرْضِ وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ قَالَ سَنُقَتِّلُ أَبْنَاءَهُمْ وَنَسْتَحْيِـي نِسَاءَهُمْ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قَاهِرُونَ(127)
اور قومِ فرعون کے سرداروں نے (فرعون سے) کہا: کیا تو موسٰی اور اس کی (اِنقلاب پسند) قوم کو چھوڑ دے گا کہ وہ ملک میں فساد پھیلائیں اور (پھر کیا) وہ تجھ کو اور تیرے معبودوں کو چھوڑ دیں گے؟ اس نے کہا: (نہیں) اب ہم ان کے لڑکوں کو قتل کردیں گے (تاکہ ان کی مردانہ افرادی قوت ختم ہوجائے) اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے (تاکہ ان سے زیادتی کی جاسکے)، اور بیشک ہم ان پر غالب ہیں
And the chiefs of the people of Pharaoh said (to Pharaoh): ‘Will you leave Musa (Moses) and his (revolutionary) people to launch strife in the country? And (then) will they spare you and your gods?’ He said: ‘(No,) we shall now kill their sons (to exhaust their male numerical strength) and let their women live (so that they may be wronged). And surely we hold sway over them.’
قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللّهِ وَاصْبِرُواْ إِنَّ الْأَرْضَ لِلّهِ يُورِثُهَا مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ(128)
موسٰی (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا: تم اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو، بیشک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے، اور انجامِ خیر پرہیزگاروں کے لئے ہی ہے
Musa (Moses) said to his people: ‘Seek help from Allah and be steadfast; surely the earth belongs to Allah. He makes its inheritors whom He likes of His servants. And it ends well for the Godfearing alone.’
قَالُواْ أُوذِينَا مِن قَبْلِ أَن تَأْتِيَنَا وَمِن بَعْدِ مَا جِئْتَنَا قَالَ عَسَى رَبُّكُمْ أَن يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ(129)
لوگ کہنے لگے: (اے موسٰی!) ہمیں تو آپ کے ہمارے پاس آنے سے پہلے بھی اذیتیں پہنچائی گئیں اور آپ کے ہمارے پاس آنے کے بعد بھی (گویا ہم دونوں طرح مارے گئے، ہماری مصیبت کب دور ہو گی؟) موسٰی (علیہ السلام) نے (اپنی قوم کو تسلی دیتے ہوئے) فرمایا: قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور (اس کے بعد) زمین (کی سلطنت) میں تمہیں جانشین بنا دے پھر وہ دیکھے کہ تم (اقتدار میں آکر) کیسے عمل کرتے ہو
They said: ‘(O Musa (Moses) [Moses]!) We were persecuted before you came to us and after your arrival as well. (We have suffered both ways. When will our misery end?) Musa ([Moses] appeasing his people) said: ‘Your Lord would soon destroy your enemy and (then) make you the successors (to the governance) in the land and He will then monitor how you perform (after coming into power).’
وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَونَ بِالسِّنِينَ وَنَقْصٍ مِّن الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ(130)
پھر ہم نے اہلِ فرعون کو (قحط کے) چند سالوں اور میووں کے نقصان سے (عذاب کی) گرفت میں لے لیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
Then We seized the people of Pharaoh with (the torment of) some years (of famine) and scarce yield of fruits so that they might be admonished.
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023