القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
23. سورة الْمُؤْمِنُوْن
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ(1)
بیشک ایمان والے مراد پا گئے
Certainly the believers have attained their goal,
الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ(2)
جو لوگ اپنی نماز میں عجز و نیاز کرتے ہیں
Those who become most humble and submissive in their Prayer,
وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ(3)
اور جو بیہودہ باتوں سے (ہر وقت) کنارہ کش رہتے ہیں
And who (always) keep away from absurd talk,
وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ(4)
اور جو (ہمیشہ) زکوٰۃ ادا (کر کے اپنی جان و مال کو پاک) کرتے رہتے ہیں
And who (always) pay Zakat (the Alms-due [and keep purifying their wealth and souls]),
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ(5)
اور جو (دائماً) اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے رہتے ہیں
And who guard their private parts (all the time),
إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ(6)
سوائے اپنی بیویوں کے یا ان باندیوں کے جو ان کے ہاتھوں کی مملوک ہیں، بیشک (احکامِ شریعت کے مطابق ان کے پاس جانے سے) ان پر کوئی ملامت نہیں
Except from their wives or those slave-girls who are the possessions of their hands. (If they go to them according to the Islamic injunctions), there is surely no blame on them.
فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ(7)
پھر جو شخص ان (حلال عورتوں) کے سوا کسی اور کا خواہش مند ہوا تو ایسے لوگ ہی حد سے تجاوز کرنے والے (سرکش) ہیں
But whoever desires someone beyond these (lawful women), it is these people who are transgressors (and disobedient).
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ(8)
اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے والے ہیں
And those who are watchful of their trusts and their pledges,
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ(9)
اور جو اپنی نمازوں کی (مداومت کے ساتھ) حفاظت کرنے والے ہیں
And who guard their Prayers (with persistence),
أُوْلَئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ(10)
یہی لوگ (جنت کے) وارث ہیں
It is they who will be the inheritors (of Paradise).
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023