القرآن الكريم مع الترجمة
23. سورة الْمُؤْمِنُوْن
يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ(51)
اے رُسُلِ (عظام!) تم پاکیزہ چیزوں میں سے کھایا کرو (جیسا کہ تمہارا معمول ہے) اور نیک عمل کرتے رہو، بیشک میں جو عمل بھی تم کرتے ہو اس سے خوب واقف ہوں
O (My Esteemed) Messengers! Eat of the pure things (as your practice is) and do good deeds with persistence. Surely I am Well Aware of whatever (deed) you do.
وَإِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُونِ(52)
اور بیشک یہ تمہاری امت ہے (جو حقیقت میں) ایک ہی امت (ہے) اور میں تمہارا رب ہوں سو مجھ سے ڈرا کرو
And surely this is your Umma ([Community] which is in fact) but one Umma (Community) and I am your Lord. Therefore, always fear Me.
فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ(53)
پس انہوں نے اپنے (دین کے) امر کو آپس میں اختلاف کر کے فرقہ فرقہ کر ڈالا، ہر فرقہ والے اسی قدر (دین کے حصہ) سے جو ان کے پاس ہے خوش ہیں
But they broke the command of their Din [Religion] into sects by disagreeing among themselves. Each sect is glad with that much (portion of Din [Religion]) which they have.
فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّى حِينٍ(54)
پس آپ ان کو ایک عرصہ تک ان کے نشۂ جہالت و ضلالت میں چھوڑے رکھئے
So leave them ditched in their ignorance and error for a time.
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِ مِن مَّالٍ وَبَنِينَ(55)
کیا وہ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم جو (دنیا میں) مال و اولاد کے ذریعہ ان کی مدد کر رہے ہیں
Do they think that the help We are giving them (in this world) in the shape of wealth and children,
نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ بَل لَّا يَشْعُرُونَ(56)
تو ہم ان کے لئے بھلائیوں (کی فراہمی) میں جلدی کر رہے ہیں، (ایسا نہیں) بلکہ انہیں شعور ہی نہیں ہے
(Implies that) We are hastening (the provision of) good things to them? (No way!) The truth is that they have no awareness.
إِنَّ الَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ(57)
بیشک جو لوگ اپنے رب کی خشیّت سے مضطرب اور لرزاں رہتے ہیں
Indeed those who remain restless and tremble with fear of their Lord,
وَالَّذِينَ هُم بِآيَاتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ(58)
اور جو لوگ اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
And those who believe in the Revelations of their Lord,
وَالَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ(59)
اور جو لوگ اپنے رب کے ساتھ (کسی کو) شریک نہیں ٹھہراتے
And those who do not associate (any) partners with their Lord,
وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوا وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ(60)
اور جو لوگ (اللہ کی راہ میں اتنا کچھ) دیتے ہیں جتنا وہ دے سکتے ہیں اور (اس کے باوجود) ان کے دل خائف رہتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں (کہیں یہ نامقبول نہ ہو جائے)
And those who give away (in the way of Allah as much) as they can, yet (in spite of that) their hearts fear that they are to return to their Lord (lest it should be rejected),