القرآن الكريم مع الترجمة

    الفهرس    
26. سورة الشُّعَرَآء
قَالُوا لَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ(50)
انہوں نے کہا: (اس میں) کوئی نقصان نہیں، بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں
They said: ‘There is no harm (in it). Surely we are to return to our Lord.
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ(51)
ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرما دے گا، اس وجہ سے کہ (اب) ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
We have strong hope that our Lord will forgive our sins since it is we who are the first to believe (now).’
وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ(52)
اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ تم میرے بندوں کو راتوں رات (یہاں سے) لے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا
And We revealed to Musa (Moses): ‘Take away My servants (from here) by night; you will certainly be chased.’
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ(53)
پھر فرعون نے شہروں میں ہرکارے بھیج دئیے
Then Pharaoh sent callers to the cities.
إِنَّ هَؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ(54)
(اور کہا:) بیشک یہ (بنی اسرائیل) تھوڑی سی جماعت ہے
(And conveyed:) ‘Surely these (Children of Israel) are but a small party.
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ(55)
اور بلاشبہ وہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
And undoubtedly they are provoking us.
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ(56)
اور یقیناً ہم سب (بھی) مستعد اور چوکس ہیں
And verily we all are (also) alert and vigilant.’
فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ(57)
پس ہم نے ان (فرعونیوں) کو باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا
Then We drove them (Pharaoh’s people) out of gardens and springs,
وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ(58)
اور خزانوں اور نفیس قیام گاہوں سے (بھی نکال دیا)
And (also expelled them) from treasures and refined dwellings.
كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ(59)
(ہم نے) اسی طرح (کیا) اور ہم نے بنی اسرائیل کو ان (سب چیزوں) کا وارث بنا دیا
So (We did) and made the Children of Israel inheritors of all (those bounties).
التالي




جميع الحقوق محفوظة © arab-exams.com
  2014-2023