القرآن الكريم مع الترجمة
26. سورة الشُّعَرَآء
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ(171)
سوائے ایک بوڑھی عورت کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
Except for an old woman who was among those who stayed behind.
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ(172)
پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا
Then We destroyed the others.
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ(173)
اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی سو ڈرائے ہوئے لوگوں کی بارش کتنی تباہ کن تھی
And We rained on them (stones). So how devastating was that rain on the people who were stressed with horror!
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ(174)
بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے
Surely in this (incident) there is a great Sign and most of them were not the believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ(175)
اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے
And verily your Lord alone is Almighty, Ever-Merciful.
كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ(176)
باشندگانِ ایکہ (یعنی جنگل کے رہنے والوں) نے (بھی) رسولوں کو جھٹلایا
The dwellers of al-Aika (i.e. the People of the Wood also) rejected the Messengers,
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ(177)
جب ان سے شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
When Shu‘aib said to them: ‘Do you not fear (Allah)?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ(178)
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
Verily I (have come as) a trustworthy Messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ(179)
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کرو
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ(180)
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے
And I do not demand of you any wages for this (preaching of the Truth). My reward is only with the Lord of all the worlds.