القرآن الكريم مع الترجمة
26. سورة الشُّعَرَآء
إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ(220)
بیشک وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے
Verily He is All-Hearing, All-Knowing.
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ(221)
کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اترتے ہیں
Shall I tell you upon whom the satans descend?
تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ(222)
وہ ہر جھوٹے (بہتان طراز) گناہگار پر اترا کرتے ہیں
They descend on every lying sinner (who weaves false allegations),
يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ(223)
جو سنی سنائی باتیں (ان کے کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں
Who pour (into their ears) hearsay and most of them are liars.
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ(224)
اور شاعروں کی پیروی بہکے ہوئے لوگ ہی کرتے ہیں
And only the digressers follow the poets.
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ(225)
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ (شعراء) ہر وادئ (خیال) میں (یونہی) سرگرداں پھرتے رہتے ہیں (انہیں حق میں سچی دلچسپی اور سنجیدگی نہیں ہوتی بلکہ فقط لفظی و فکری جولانیوں میں مست اور خوش رہتے ہیں)
Have you not seen that these (poets) wander distracted (purposelessly) in every valley (of reflections? They take little serious and true interest in reality. They rather remain happy and lost in verbal leaps and imaginative jumps).
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ(226)
اور یہ کہ وہ (ایسی باتیں) کہتے ہیں جنہیں (خود) کرتے نہیں ہیں
And that they say (such things) that they do not (themselves) do,
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانتَصَرُوا مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ(227)
سوائے ان (شعراء) کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہے (یعنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدح خواں بن گئے) اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد (ظالموں سے بزبانِ شعر) انتقام لیا (اور اپنے کلام کے ذریعے اسلام اور مظلوموں کا دفاع کیا بلکہ ان کاجوش بڑھایا تو یہ شاعری مذموم نہیں)، اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ (مرنے کے بعد) کونسی پلٹنے کی جگہ پلٹ کر جاتے ہیں
Except for those (poets) who believe and do pious deeds persistently and remember Allah abundantly (i.e. they eulogize Allah and the Holy Prophet [blessings and peace be upon him] in their poetry), and avenge themselves after they are wronged (by means of poetic compositions, and defend Islam and the oppressed rather inspire them with zeal through their poetry. This type of poetry is not condemnable.) And those who do wrong will soon come to know to what place of turning they shall turn back (after death).