Translation of The Holy Quran

    Index    
37. As-Saffah (Those Ranges in Ranks)
كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ(110)
ہم اسی طرح محسنوں کو صلہ دیا کرتے ہیں
That is how We pay back those who are committed to spiritual excellence.
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ(111)
بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے
Surely he was of Our servants with (perfect faith).
وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ(112)
اور ہم نے (اِسما عیل علیہ السلام کے بعد) انہیں اِسحاق (علیہ السلام) کی بشارت دی (وہ بھی) صالحین میں سے نبی تھے
And (after Isma‘il [Ishmael]) We gave him the good news of Ishaq (Isaac). He was (also) a Prophet, one of the most pious.
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَقَ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ(113)
اور ہم نے اُن پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، اور ان دونوں کی نسل میں نیکو کار بھی ہیں اور اپنی جان پر کھلے ظلم شِعار بھی
And We bestowed blessings on him and on Ishaq (Isaac). And among their descendants are both the virtuous as well as those who expressly wrong themselves.
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَى مُوسَى وَهَارُونَ(114)
اور بے شک ہم نے موسٰی اور ہارون (علیھما السلام) پر بھی احسان کئے
And surely We blessed Musa (Moses) and Harun (Aaron) as well with Our favours.
وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ(115)
اور ہم نے خود ان دونوں کو اور دونوں کی قوم کو سخت تکلیف سے نجات بخشی
And We delivered them and their people from the ordeal.
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ(116)
اور ہم نے اُن کی مدد فرمائی تو وہی غالب ہوگئے
And We helped them, so it was they who overmastered.
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ(117)
اور ہم نے ان دونوں کو واضح اور بیّن کتاب (تورات) عطا فرمائی
And We gave both of them the clear and enlightening Book (the Torah).
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ(118)
اور ہم نے ان دونوں کو سیدھی راہ پر چلایا
And We guided them both to the straight path.
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ(119)
اور ہم نے ان دونوں کے حق میں (بھی) پیچھے آنے والوں میں ذکرِ خیر باقی رکھا
And We preserved their virtuous remembrance (also) among the succeeding generations.
Next




All copy rights reserved © arab-exams.com
  2014-2023