Translation of The Holy Quran
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ(80)
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
And when I fall ill, He is the One Who cures me.
وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ(81)
اور وہی مجھے موت دے گا پھر وہی مجھے (دوبارہ) زندہ فرمائے گا
He is the One Who will cause me to die and then He alone will give me life (again),
وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ(82)
اور اسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ قیامت وہ میری خطائیں معاف فرما دے گا
And Who, I hope, will forgive me my misdeeds on the Day of Judgment.
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ(83)
اے میرے رب! مجھے علم و عمل میں کمال عطا فرما اور مجھے اپنے قربِ خاص کے سزاواروں میں شامل فرما لے
O my Lord! Bless me with excellence in knowledge and deeds, and include me among those who deserve Your exceptional intimacy.
وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ(84)
اور میرے لئے بعد میں آنے والوں میں (بھی) ذکرِ خیر اور قبولیت جاری فرما
And ordain for me virtuous remembrance and acceptance among the coming generations (too).
وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ(85)
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے
And include me among the inheritors of the Garden of Bliss.
وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ(86)
اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے تھا
And forgive my father. Surely he was of the misguided.
وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ(87)
اور مجھے (اُس دن) رسوا نہ کرنا جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے
And disgrace me not on the Day (when) people will be raised up (from the graves),
يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ(88)
جس دن نہ کوئی مال نفع دے گا اور نہ اولاد
The Day when neither wealth nor sons will profit.
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ(89)
مگر وہی شخص (نفع مند ہوگا) جو اللہ کی بارگاہ میں سلامتی والے بے عیب دل کے ساتھ حاضر ہوا
But he alone (will be the gainer) who appears before the Presence of Allah with a heart protected (from) and pure (of all evils).’