Translation of The Holy Quran
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ(90)
اور (اس دن) جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گے
And (on that Day) Paradise will be brought closer to the Godfearing (and self-protecting).
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ(91)
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی
And Hell will be uncovered before the misguided.
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ(92)
اور ان سے کہا جائے گا: وہ (بت) کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے
And it will be said to them: ‘Where are those (idols) which you used to worship,
مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ(93)
اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنی مدد کرسکتے ہیں؟ (کہ اپنے آپ کو دوزخ سے بچالیں)
Besides Allah? Can they help you or can they help themselves (to save themselves from Hell)?’
فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ(94)
سو وہ (بت بھی) اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے اور گمراہ لوگ (بھی)
So into Hell will be thrown headlong (the idols as well as) the people who lost the straight road.
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ(95)
اور ابلیس کی ساری فوجیں (بھی واصل جہنم ہوں گی)
And all the troops of Iblis (too will be hurled into Hell).
قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ(96)
وہ (گمراہ لوگ) اس (دوزخ) میں باہم جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے
Those (misguided people) will say while disputing among themselves (in the Hell):
تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ(97)
اللہ کی قسم! ہم کھلی گمراہی میں تھے
‘By Allah, we were in manifest error,
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ(98)
جب ہم تمہیں سب جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے
When we held you equal to the Lord of all the worlds.
وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ(99)
اور ہم کو (ان) مجرموں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا
And no other than (these) evildoers led us astray.