Translation of The Holy Quran
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ(140)
اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے
And verily your Lord alone is Almighty, Ever-Merciful.
كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ(141)
(قومِ) ثمود نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
(The people of) Thamud (also) rejected the Messengers.
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ(142)
جب ان سے ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
When Salih, their (kinship) brother, said to them: ‘Do you not fear (Allah)?
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ(143)
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
Verily I (have come as) a trustworthy Messenger to you.
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ(144)
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ(145)
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کچھ معاوضہ طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف سارے جہانوں کے پروردگار کے ذمہ ہے
And I do not demand of you any wages for this (preaching of the Truth). My reward is only with the Lord of all the worlds.
أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ(146)
کیا تم ان (نعمتوں) میں جو یہاں (تمہیں میسر) ہیں (ہمیشہ کے لئے) امن و اطمینان سے چھوڑ دیئے جاؤ گے
Will you be left in peace and contentment (forever) in these (bounties) which are (available to you) here?
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ(147)
(یعنی یہاں کے) باغوں اور چشموں میں
(Here) in the gardens and springs?
وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ(148)
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے نرم و نازک ہوتے ہیں
And in crops and palm-trees which have soft and fine blossoms?
وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ(149)
اور تم (سنگ تراشی کی) مہارت کے ساتھ پہاڑوں میں تراش (تراش) کر مکانات بناتے ہو
And, skilled (in stone-carving), you carve out houses in the mountains.