Translation of The Holy Quran
26. Ash-Shu’ara’ (the Poets)
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ(150)
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ(151)
اور حد سے تجاوز کرنے والوں کا کہنا نہ مانو
And do not obey the instructions of those who exceed limits,
الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ(152)
جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور (معاشرہ کی) اصلاح نہیں کرتے
Those who spread destructive activities in the land and do not do constructive works (for society).’
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ(153)
وہ بولے کہ تم تو فقط جادو زدہ لوگوں میں سے ہو
They said: ‘You are but of the magic-stricken people.
مَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ(154)
تم تو محض ہمارے جیسے بشر ہو، پس تم کوئی نشانی لے آؤ اگر تم سچے ہو
You are but a human being like us, so bring some Sign if you are truthful.’
قَالَ هَذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ(155)
(صالح علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ نشانی) یہ اونٹنی ہے پانی کا ایک وقت اس کے لئے (مقرر) ہے اور ایک مقررہ دن تمہارے پانی کی باری ہے
(Salih) said: ‘(That Sign) is this she-camel. A time for water is (appointed) for her and on an appointed day is your turn for water.
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ(156)
اور اِسے برائی (کے ارادہ) سے ہاتھ مت لگانا ورنہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تمہیں آپکڑے گا
And do not touch her with evil (intention) or the torment of a (gravely) terrible Day will seize you.’
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ(157)
پھر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں (سو اسے ہلاک کر دیا) پھر وہ (اپنے کئے پر) پشیمان ہو گئے
But they hamstrung her (and killed her). Then they became remorseful (because of what they did).
فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ(158)
سو انہیں عذاب نے آپکڑا، بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے
So the torment seized them. Surely in this (incident) there is a great Sign and most of them were not the believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ(159)
اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے
And verily your Lord alone is Almighty, Ever-Merciful.