القرآن الكريم مع الترجمة
83. سورة الْمُطَفِّفِيْن
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَO(1)
بربادی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئےo
Woe to those who give less in measure or weight!
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُواْ عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَO(2)
یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیںo
When (they) take by measure from others they take (from them) full.
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَO(3)
اور جب انہیں (خود) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیںo
And when they (themselves) give by measure or weigh to others they give them less.
أَلَا يَظُنُّ أُولَئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَO(4)
کیا یہ لوگ اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ وہ (مرنے کے بعد دوبارہ) اٹھائے جائیں گےo
Do they not believe that they will be raised up (again after death),
لِيَوْمٍ عَظِيمٍO(5)
ایک بڑے سخت دن کے لئےo
For a Terrible Day,
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَO(6)
جس دن سب لوگ تمام جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گےo
The Day when all mankind will stand before the Lord of all the worlds?
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍO(7)
یہ حق ہے کہ بدکرداروں کا نامۂ اعمال سجین (یعنی دیوان خانۂ جہنم) میں ہےo
This is the Truth that the record of the evildoers is kept in Sijjin (the ante-chamber of Hell).
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌO(8)
اور آپ نے کیا جانا کہ سجین کیا ہےo
And what do you know what Sijjin is?
كِتَابٌ مَّرْقُومٌO(9)
(یہ قید خانۂ دوزخ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ہر جہنمی کا نام اور اس کے اعمال درج ہیں)o
It is an inscribed book (set down in the large ante-chamber of the prison of Hell, with the names and evil deeds of every inmate of Hell registered in it).
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَO(10)
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہوگیo
Woe to the deniers on that Day,